ملک بھرمیں کہیں بارش اور کہیں برفباری کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کی پیشگوئی کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے آج سے 30 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا،اسلام آباد میں شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،دیر ،چترال،سوات،کوہستان،مالاکنڈ ،کوہاٹ اور پشاور میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی یم اے) نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارش سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔