Waqt News
Tuesday | December 05, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا؛11 افراد لاوے کی زد میں آکر ہلاک اور 12 لاپتا
  • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے "Rizz" کو سال 2023 کا لفظ قرار دے دیا
  • ہارٹ اٹیک سے قبل اس کی نشاندہی مزید آسان
  • سائفر کیس: عمران خان کا جنرل باجوہ کو گواہ بنانے کا اعلان

حضور نبی کریم کا اسوئہ حسنہ (۲)

Sep 28, 2023 9:57 AM, September 28, 2023
  • خواجہ نورالزماں اویسی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
حضور نبی کریم کا اسوئہ حسنہ (۲)

یہ آپ کا اسوئہ حسنہ ہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں آپ سے فیض یاب ہونے والوں میں عربی بھی ملتے ہیں اور عجمی بھی ، کریم اور شجاع بھی ملتے ہیں اور بوڑھے بھی ، بادشاہ بھی ملتے ہیں اور فقیر بھی۔ ہمیں زندگی کے کسی شعبہ میں بھی رہنمائی چاہیے ہو وہ رسول اللہ کے اسوئہ حسنہ سے مل جاتی ہے۔ آپ نے اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو جو بھی حکم دیا اس پر خود بھی قول و فعل سے عمل کر کے دکھایا۔میدان جنگ ہو یا پھر مسجد کی تعمیر ، بوڑھوں، بے سہاروں کی مدد کرنی ہو یا پھر دوران سفر پڑاﺅ ڈالنے کے لیے خیمے نصب کرنے ہوں۔ حضور نبی کریم ہر وقت اور ہر کام میں اپنے صحابہ کے ساتھ پیش پیش ہوتے تھے۔نبی اکرم ایک مرتبہ سفر سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ایک جگہ پڑاﺅ ڈالا تو سب صحابہ کرام کی ڈیوٹی لگائی۔ کوئی خیمے نصب کر رہا ہے تو کوئی پانی بھر کر لا رہا ہے اور کوئی کھانا بنانے میں مصروف ہے۔ حضور نبی کریم چپکے سے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔ تھوڑ ی دیر بعد صحابہ کرم حضور کو اپنے درمیان نہ دیکھ بے چین ہو جاتے ہیں اور تلاش شروع کر دیتے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد صحابہ کرام کو نبی اکرم واپس آتے ہوئے نظر آتے ہیں جب آپ قریب ہوتے ہیں تو صحابہ کرام دیکھتے ہیں کہ حضور نبی کریم جنگل سے لکڑیاں اکٹھی کر کے لا رہے ہیں۔ صحابہ نے عرض کی حضور آپ نے اتنی مشقت کیوں اٹھائی ہم آپ کے غلام اس خدمت کے لیے کافی نہ تھے ؟ نبی اکرم نے فرمایا تم سب کام کر رہے تھے میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ میں معتبر بن کر بیٹھا رہوں۔ یہ جواب سن کر صحابہ کرام کا ایمان اور یقین اور پختہ ہو گیا۔میدان خندق میں صحابہ کرام خندق کھودنے میں مصروف تھے تو نبی اکرم بھی ہاتھ میں کدال لیے کبھی پتھریلی زمین کھود رہے ہیں تو کبھی مٹی سے بھری ہوئی ٹوکری اٹھا کر باہر پھینک رہے ہیں۔ حضور نبی کریم کی عملی زندگی کی یہ ہی ادائیں تھیں جنہوں نے عرب کے بدوﺅ ں کو اسلا م کا گرو دیدہ بنا دیا تھا۔ آج بھی اگر ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کی دعوت تیزی سے پھیلے اور دعوت حق کا پیغام دنیا میں ہر سو پھیل جائے تو ہمیں چاہیے کہ اپنی عملی زندگی کو رسول اللہ کے اسوئہ حسنہ کے مطابق ڈھال لیں۔ جب تک ہم اپنی زندگیوں کو سیرت طیبہ کے مطابق نہیں ڈھالیں گے تب تک ہم فریضہ تبلیغ اچھی طرح ادا نہیں کر سکتے اور نہ ہی اپنی بات کو لوگوں کے دلوں میں ڈال سکتے ہیں۔

اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
خواجہ نورالزماں اویسی

خواجہ نورالزماں اویسی

مشہور ٖخبریں
  • ملک کو تحریری آئین کے تحت چلانے کا"جھانسہ"

    Dec 04, 2023
  • سہیل وڑائچ کی کہانی کتنا سچ کتنا جھوٹ !!!!

    Dec 04, 2023
  • سحر انگیز موسیقی

    Dec 03, 2023
  • ٹی وی اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی

    Dec 04, 2023 | 12:43
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال ...

    Dec 05, 2023
  • پہلے کہا 9 مئی حملے میں نے نہیں، آج کہتا ہے نوازشریف نے ...

    Dec 05, 2023
  •  میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا52  واں یوم شہادت آج  منایا ...

    Dec 05, 2023
  • سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع، فسیلیٹیشن سنٹر سے ...

    Dec 05, 2023
  • ادائیگی صرف بینکوں کے ذریعے ہو گی، ہائوسنگ سکیموں کیلئے نیب ...

    Dec 05, 2023
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ملک کو تحریری آئین کے تحت چلانے کا"جھانسہ"

    Dec 04, 2023
  • زکوٰۃ کا غیر تسلی بخش نظام

    Dec 04, 2023
  • سہیل وڑائچ کی کہانی کتنا سچ کتنا جھوٹ !!!!

    Dec 04, 2023
  • سحر انگیز موسیقی

    Dec 03, 2023
  •  ریٹائرڈ بیوہ کا نیا وینچر

    Dec 02, 2023
  • 1

     غاصب اسرائیل کی جارحیت پھر شروع، مسئلے کا مستقل حل ضروری 

  • 2

    خلیج تعاون کونسل سے  پاکستان کا تجارتی معاہدہ

  • 3

    دیامر میں مسافر بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ

  • 4

    ’نامعلوم‘ مراسلہ پر  چیف جسٹس کا مسکت جواب

  • 5

    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی لیکشن

  • 1

    منگل    20جمادی الاول      1445ھ،5 دسمبر    2023ء

  • 2

    پیر    19جمادی الاول      1445ھ،4 دسمبر    2023ء

  • 3

    اتوار 18جمادی الاول  1445ھ،3 دسمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • موسمیاتی تبدیلیاں اور ہمارا کروّفر 

    Dec 05, 2023
  •  ... کچھ اِن تصویروںکا بھی سوچیں! 

    Dec 05, 2023
  •  جوانوں کو پیروں کا استاد کر 

    Dec 05, 2023
  • نشان یا نشانی 

    Dec 05, 2023
  •                     باخبر وزیر اعلی          

    Dec 05, 2023
  • آصف زرداری: ’اسے سیاست کرنا آتا ہے‘

    Dec 04, 2023
  • قرض کی پیتے تھے مئے اور سمجھتے تھے کہ ہاں

    Dec 04, 2023
  •  شہریت کا حصول: تھکادینے والا مرحلہ         

    Dec 02, 2023
  • ’’نفرت جرم سے کریں انسان سے نہیں‘‘    

    Dec 02, 2023
  • انسانی خون کی پیاسی قوم

    Dec 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

                                  اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت

  • 2

    شکر کی فضیلت 

  • 3

      اللہ کے لیے دوستی و محبت 

  • 1

    اتحاد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اعتماد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    خوشحال

  • 1

    فضا

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    طبیعت

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    طبیعت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group