Waqt News
Thursday | November 30, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • 2 سالہ بچی نے اپنی ذہانت سے دنیا کو حیران کر دیا
  • سردیوں میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟
  • متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا
  • طیارہ وقت سے پہلے قطر پہنچ گیا، جرمن صدر کو 30 منٹ میزبانوں کا انتظار کرنا پڑا
  • عمران خان نے سپریم کورٹ میں سائفر کیس خارج کرنے کی درخواست دائر کردی

پر امن احتجاج کی نادر مثال

Sep 28, 2023 9:48 AM, September 28, 2023
  • حامد ریاض ڈوگر
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پر امن احتجاج کی نادر مثال

گرانی عوام پر نہایت گراں گزر رہی ہے، اس قدر گراں کہ غریب آدمی کا بھرکس نکل گیا ہے مگر عوام کی نمائندگی کا دم بھرنے والی تمام سیاسی جماعتیں اس صورت حال سے لا تعلق چپ سادھے، ’ٹک ٹک دیدم، دم نہ کشیدم‘ کی تصویر بنی تماشا دیکھ رہی ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں رائے دہندگان کو بے وقوف بنانے کی تدابیر سوچ رہی ہیں جس کی وجہ بھی صاف ظاہر ہے کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران پہلے ساڑھے تین برس تحریک انصاف اور بعد کا ڈیڑھ برس پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی برسراقتدار رہیں اور دونوں نے ایک دوسرے سے بڑھ کر عوام کے مسائل اور مصائب میں اضافہ کیا ہے، اس لیے اب وہ عوام کے پاس کس منہ سے جائیں۔ چنانچہ اس وقت صرف جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے۔ پہلے جماعت کے امیر سراج الحق کی اپیل پر دو ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کی گئی اور اب مہنگائی، بے روز گاری، اشیائے ضروریہ اور پٹرول کی روز افزوں قیمتوں اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں کے خلاف ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور اہم شہروں میں جماعت اسلامی نے احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر پشاور میں دیا گیا دھرنا ایک یاد گار اور مثالی دھرنا تھا جب کہ دوسرا دھرنا پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراہ قائد اعظم (مال روڈ) پر واقع گورنر ہاﺅس کے باہر دیا گیا۔ دھرنا اکیس ستمبر، جمعرات سے تیئس ستمبر ہفتہ کی شب تک جاری رہا جس میں جوش و جذبہ بھی تھا، نعرے، ترانے اور تقریروں کا سلسلہ بھی مگر کہیں بدتمیزی تھی نہ بدتہذیبی کا شائبہ اور نہ ہڑبونگ، شرکاءباوقار انداز میں سلیقے اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنا احتجاج پر امن طور پر ریکارڈ کروا رہے تھے، شاہراہ قائد اعظم مصروف ترین سڑک ہے مگر دھرنے کے باوجود گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق رواں دواں تھی اور گزرنے والی گاڑیوں میں بیٹھے لوگ اس پر سکون اور پر امن احتجاج کی داد دینے کے ساتھ تائید و حمایت کا اظہار بھی کر رہے تھے۔
دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ طلباءبھی تھے، وکلاءبھی اور علماءبھی، کسانوں اور محنت کشوں کی بھر پور نمائندگی تھی۔ فضا نعرہ تکبیر، میری جان جماعت اسلامی، حل صرف جماعت اسلامی، یہ ملک بنے گا اسلامی، تیز ہو، تیز ہو جدوجہد تیز ہو، مرد مومن، مرد حق سراج الحق، سراج الحق اور دیگر فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی اور چھوٹے بڑے قائدین، جوانوں اور بزرگوں کے خطابات شرکائ کا لہو بھی گرما رہے تھے اور ان کے جذبات کی ترجمانی بھی کر رہے تھے۔ مقررین میں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع کے امیر، مزدور، طلبہ، نوجوانوں، کسانوں، وکلا اور دیگر تنظیموں کے نمائندے اور جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالمالک، دھرنا کے میزبان لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری اور وسطی پنجاب کے امیر مولانا محمد جاوید قصوری بھی شامل تھے۔ جب کہ کلیدی خطاب امیر جماعت سراج الحق کا تھا۔ جماعت کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اپنے پہلے دن کے خطاب میں واپڈا کے قیام، کارناموں اور موجودہ تباہی و بربادی کی داستان سامعین کے گوش گزار کی جب کہ آخری روز کے خطاب میں انہوں نے بچہ جمہورا سیاست اور حقیقی جمہوریت میں فرق نمایاں کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی حقیقی جمہوریت اور عوام کے حقوق کی خاطر جدوجہد جاری رکھے گی اور قوم کو بیدار اور متحد کرنے کے لیے گھر گھر دستک دی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر، ممتاز پارلیمنٹرین اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منظم، باوقار اور پر جوش دھرنے پر جماعت اسلامی وسطی پنجاب اور لاہور کی قیادت کو مبارک باد دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈنڈے کی طاقت سے سب سیدھا نہیں ہو گا، حالات کی بہتری کا واحد راستہ صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات ہی ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے کلیدی خطاب میں قوم کو قرآن حکیم کا یہ پیغام پہنچایا جس کا ترجمہ شاعر نے ان الفاظ میں کیا ہے 
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
نعروں کی گونج میں اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد اور دھرنوں کا مقصد کیا ہے؟ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارا مسئلہ آصف زرداری کی طرح بلاول یا نواز شریف کی طرح مریم یا شہباز شریف کی طرح حمزہ کو اقتدار دلانا نہیں بلکہ ہمارا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان جل رہا ہے، مہنگائی کی آگ نے عام آدمی کو بھسم کر دیا ہے، جماعت اسلامی چہروں پر مایوسی دیکھ کر لوگوں کے لیے امید کی کرن بننے کے لیے میدان میں آئی ہے۔ ہر مشکل وقت میں، کرونا ہو یا سیلاب، زلزلہ ہو یا کوئی دوسری مصیبت جماعت اسلامی کے کارکن ہمیشہ پریشان حال عوام کی مدد کو پہنچے ہیں، جماعت اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ اس کے کارکن دبنے والے ہیں، نہ ڈرنے والے، نہ جھکنے والے اور نہ بکنے والے.ہم ”بہار ہو کہ خزاں.... لا الہ الا اللہ“ پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہڑتال اور دھرنوں کے باوجود بجلی کے بل، پٹرول کی قیمتیں اور مہنگائی و بے روز گاری کے خاتمہ کے لیے اقدامات نہ کئے گئے تو ہم پہیہ جام اور اسلام آباد کی جانب عظیم الشان لانگ مارچ سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ 

2 سالہ بچی نے اپنی ذہانت سے دنیا کو حیران کر دیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

حامد ریاض ڈوگر

مشہور ٖخبریں
  •  لفظی "جنگ" کا اختتام اور "نیا کٹّا"

    Nov 29, 2023
  • خان صاحب کے پارٹی چیئرمین کے لئے نااہل ہونے کی ان کے ”گھر“ ...

    Nov 30, 2023
  • الیکشن ملتوی کرنے کی فرمائش، ذکا اشرف کی سوگواری

    Nov 29, 2023
  • نوجوان سرکاری افسر بلال پاشا کی مبینہ خود کشی کی وجہ سامنے آ ...

    Nov 29, 2023 | 12:09
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سردیوں میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    Nov 30, 2023 | 22:49
  • متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ ...

    Nov 30, 2023 | 22:38
  • طیارہ وقت سے پہلے قطر پہنچ گیا، جرمن صدر کو 30 منٹ میزبانوں کا ...

    Nov 30, 2023 | 21:57
  • عمران خان نے سپریم کورٹ میں سائفر کیس خارج کرنے کی درخواست ...

    Nov 30, 2023 | 21:14
  • سردیوں کے آتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

    Nov 30, 2023 | 21:08
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آٹھ ہزار پر کون لکھے!

    Nov 30, 2023
  • قدرت اللہ چوہدری کی یاد میں!!!!!

    Nov 30, 2023
  • خان صاحب کے پارٹی چیئرمین کے لئے نااہل ہونے کی ان ...

    Nov 30, 2023
  • الیکشن ملتوی کرنے کی فرمائش، ذکا اشرف کی سوگواری

    Nov 29, 2023
  • بات "نام نہاد" تک پہنچ گئی!!!!

    Nov 29, 2023
  • 1

    پاکستان کے لئے عالمی بنک کی چشم کشا رپورٹ کا اجراء

  • 2

    انتخابات پر شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں

  • 3

    پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے مابین اربوں ڈالر کے سمجھوتے

  • 4

    چیف جسٹس سپریم کورٹ کا میرٹ کے بغیر بھرتیوں کا سخت نوٹس 

  • 5

    دہشتگردی کا بڑھتا ہوا ناسور

  • 1

    جمعرات 15جمادی الاول  1445ھ، 30نومبر 2023ئ

  • 2

    بدھ 13جمادی الاول  1445ھ، 29نومبر 2023ئ

  • 3

    منگل ‘ 13 جمادی الاول 1445ھ ‘ 28 نومبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • فلسطینی عوام سے یکجہتی کا بین الاقوامی دن

    Nov 30, 2023
  •  امام ِ کالم نویساں کی تیسری برسی 

    Nov 30, 2023
  •  پاکستان کی بہتری چاہتے ہیں تو!!! 

    Nov 30, 2023
  • ©"آیئے الیکشن ا سٹیڈیم چلئے"

    Nov 30, 2023
  •  بلاول کی خواہش پر آصف زرداری کی تنبیہ 

    Nov 30, 2023
  • پیپلزپارٹی کانیئرتاباں… سیدنیئرحسین بخاری 

    Nov 30, 2023
  • خود ساختہ انسانی مسائل کا حل فطرت میں ہے موجود 

    Nov 30, 2023
  • توحید کی آواز (تبصرہ)

    Nov 30, 2023
  • امام کعبہ سے اہل پاکستان کی محبت'''وارفتگی''

    Nov 28, 2023
  • ’’گفتگو بند نہ ہو بات سے بات چلے‘‘

    Nov 28, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     امر با لمعروف و نہی عن المنکر 

  • 2

     حسن اخلاق

  • 3

    اسلام اور ہم 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اتحادی

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    روشن

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    تسکین

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group