وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا کے علاوہ سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس نے آڈیو لیکس کے معاملے پر غور کیا۔حساس اداروں کے سربراہوں نے اجلاس کو وزیراعظم ہاﺅس سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی، سائبر اسپیس اور متعلقہ پہلوﺅں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش آڈیوز کے معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024