اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ باہمی تعاون اور احترام پر مبنی پاک چین دوستی منفرد اور مثالی ہے۔چین کے انیس سو انچاس میں قیام اور اقوام متحدہ میں نشست کے حصول کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ زندگی میں چین کی ترقی دنیا کیلئے متاثر کن ہے, اس موقع پر انہوں نے پاک چین تعلقات کی سترویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقاریب کا بھی ذکر کیا۔پاکستان نے انیس سو اکہتر میں چین کو اقوام متحدہ کی نشست دلانے کیلئے قرارداد کی بھرپور حمایت کی تھی۔ یہ نشست قبل ازیں تائیوان کے پاس تھی۔منیر اکرم نے وزیراعظم عمران خان کے ان ریمارکس کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ چین کا تجربہ تمام ترقی یافتہ ممالک کیلئے رہنمائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان چین کے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے, ہمیں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024