خیبرپختونخوا حکومت کا ’’معلومات تک رسائی کے حق‘‘ کا ایکٹ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے۔یہ بات اطلاعات کے بارے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر کامران بنگش نے معلومات تک یکساں رسائی کے بین الاقوامی دن کے سلسلے میں کہی ہے جو آج منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی کا حق بد عنوانی سے پاک اور شفاف معاشرے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔کامران بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت واحد حکومت ہے جو لوگوں کو معلومات تک رسائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو سوفیصد اطلاعات فراہم کرنے میں خیبرپختونخوا کا انفارمیشن کمیشن سرفہرست ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38