شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیاہے اور اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسے اپنے ہتھیاروں کے تجربات کرنے کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل تجربہ منگل کو کیا گیا جس نےکم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنایا تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ میزائل تجربہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا یا نہیں۔تجربے کے بعد اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کم سونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ کوئی بھی شمالی کوریا کےاپنے دفاع کے حق سے انکار نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہاگر وہ جزیرہ نما کوریا پر امن چاہتا ہے تو اسےپہلا قدم اٹھاتے ہوئے شمالی کوریا کے حوالے سے دشمنی پر مبنی اپنی پالیسی ختم کرنی چاہیے۔ انہوں نےکہا کہ ہم اپنے ملک کے امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے قومی دفاع کی صلاحیتوں کو فروغ دے رہے ہیں ۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور جاپانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا نے منگل کو اپنے علاقے سےایک میزائل فائر کیا جو مشرقی ساحل کی طرف اس کی اپنی سمندری حدود میں گر ااور بظاہر یہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ تھا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024