اے سی جہانیاں کی تاجروں سے میٹنگ کرونا ایس او پیز پر عمل کرنیکی ہدایت
جہانیاں (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں انجمن تاجران جہانیاں کی میٹنگ ہوئی جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور کرونا ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کھچی‘ قیصر شریف‘ فرمان‘ ثاقب کلیم‘ محمد الیاس ‘ یوسف زرگر‘ شیخ چاند اور محمد شاہد بھی موجود تھے۔