الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت بچوں میں کپڑے تقسیم
جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خانیوال کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت تحصیل جہانیاں میں کفالتِ یتامیٰ پروگرام میں شامل آرفن شائننگ سٹار بچے اور بچیوں میں سوٹ، جیکٹس، اسکارف، شرٹس تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل جہانیاں چوہدری ظفر اللہ کھرل ، حافظ محمد داؤد ظفراور ثمر مقبول بخاری فوکل پرسن آرفن کئیر پروگرام تحصیل جہانیاں نے شرکت کی۔