سول ڈیفنس وہاڑی نے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کی ٹریننگ شروع کر دی: اکرم شہزاد
وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر،کرائم رپورٹر ) سو ل ڈیفنس آفیسر وہاڑی اکرم شہزاد نے کہا ہے کہ سرکاری و پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو ٹریننگ اور عملی مظاہرہ کروایا جائے گا تاکہ ملازمین /ورکرز بہتر طور پر تربیت سے واقف ہو سکیں اس سلسلہ میں مختلف محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو تربیت کروائیں انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ ستمبر میں سائبان پیسٹی سائیڈ،پین گولڈ پیسٹی سائیڈ،کھا ڈی شاپ بوریوالا اور تندوری ہوٹل بوریوالا کے ملازمین /ورکرز کو ٹریننگ کروائی گئی۔