مخدوم پور میں سٹریٹ لائٹس کی بندش گلیاں‘ محلے تاریکی میں ڈوب گئے
مخدوم پور پہوڑاں (نمائندہ نوائے وقت) مخدوم پور شہر پر تاریکی کا راج‘ لائٹ سٹریٹس کی بندش سے گلی محلے تاریکی میں ڈوب گئے۔ جرائم پیشہ افراد کی موجیں پرانا لاری اڈا سے نیا لاری اڈا قبرستان روڈ کے ساتھ انتظامی عدم دلچسپی کے باعث سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ افسران نے سٹریٹس لائٹس اتار کر اپنے گھروں میں لے گئے اور چند بڑوں کے ڈیروں پر لگا دیں۔ شہریوں نے ڈی سی خانیوال سے سٹریٹ لائٹس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔