ملکی معیشت اور عوام
مکرمی! صوبائی وزیر پنجاب حافظ ممتاز صاحب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو یقین دہائی کرائی ہے کہ ’’پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔‘‘مگر اسکے ساتھ ہی میںحقیقت بھی عیاں کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے تمام عوام جو تاجر تو نہیں ہیں ، پھر بھی معیشت کا پہیہ چلانے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ان کا بہت اہم رول ہے۔ لہٰذا وزیر موصوف صاحب کی خدمت میں التماس ہے کہ یہ رعایت صوبے کے تمام دیگر پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو بھی دی جائے اور ثواب عظیم کمایا جائے۔ آپ عام لوگوں کے ٹیکس بلوں پر نظر کرم فرمائیں۔ آپ کے ادارہ سے پچھلے سال کے ٹیکس کے مقابلہ میں سال رواں (2021) کے ٹیکس میں تقریباً 3 گناہ سے بھی زائد اضافہ کر دیا ہے۔ امید واثق ہے کہ ہمارے وزیر پنجاب برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اس ضمن میں نظرِکرم فرما کر پہلے ہی مہنگائی سے ماری ہوئی نیم مردہ قوم پر ضرور احسانِ عظیم فرمائیں۔ (چودھری اسداللہ غالب شاہ کمال )