مارگلہ، راول ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی بھر مار، مکینوں کا جینا دوبھرہوگیا
اسلام آباد (وقائع نگار) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد ( ایم سی آئی ) کی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی بھر مارہو گئی ہے جس کے باعث مکینوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ۔ایم سی آئی کا شعبہ صفائی میں ڈاگ شوٹرز گزشتہ کئی ماہ سے کام پر ہی نہیں آرہے ہیں شہریوں نے ارباب و اختیار سے اصلاح و احوال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہاوس سے صرف 10کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مارگلہ ٹاون و راول ٹاونز میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہوگئی ہے جن شہریوں اور بچوں کو کاٹنا معمول بن گیا ہے شہری میئر آفس کے شعبہ صفائی کو متعدد بار ان کتوں کے خلاف آپریشن کی اپیل کرچکے ہیں تاہم ایم سی آئی کے ڈاگ شوٹرز تنخواہیں وصول کررہے ہیں دفتر موجود نہیں ہیں اورنہ ہی حکام انہیں آوارہ کتوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کا حکم جاری کرررہے ہیں ٹاونز کے مکینو ںنے ارباب و اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کریں تاکہ لوگوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔