ملکی سلامتی کیلئے علماء کرام کو کردار اداکرنا ہوگا،ریاض حسین شاہ
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی ) موجودہ صورتحال میں ملکی سلامتی کی بقاء اور اس کی پائیدار ترقی کیلئے علماء کرام کو اہم کردار اداکرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین نے ملکی ترقی و سلامتی میں علماء کرام کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے ملک دشمن عناصر اس وقت سرگرم عمل ہیں، ان اندونی اور بیرونی ملک دشمنوں کا مقصد فرقہ پرستی پھیلا کر پاکستان کی عوام کو تقسیم کرنا اور پاکستان کو کمزور کرنا ہے، علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ علماء کرام اور ہر مدرسے کا طلب علم پاکستان کا سپاہی ہے اورمجاہد ہے، اس وقت ملک دشمن قوتیں پاکستان آرمی کو نشانہ بنا رہی ہیں اور ان کا ٹارگٹ فوج اور عوام کے مابین ناخوشگوار حالات پیدا کرنا ہے لیکن علماء کرام اور پاکستان کے نوجوان ایک آواز بن کہ ہم انشاء اللہ متحد ہوکر پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گے۔ اور پاکستانی فوج کی محبت کو ہر گھر اور ہر دل تک پہنچا کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو پاش پاش کر دیگے۔ کا مزید کہنا تھا افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہے اور ضرورت پڑنے پر ملک کا دفاع کرنا اپنا فرض سمجھتے ہے۔ انھوں نے کہا علماء کرام نے اس بات کا عزم کیا ہوا ہے کہ ہم ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار اداکرتے ہوئے پاکستان کے کے جذبات کی عکاس کرے گی، پاکستان اور افواج پاکستان کے لئے اپنی خدمات انجام دیتی رہے گی۔