بجلی بند رہے گی
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے 132KV جہانیاں گرڈاسٹیشن سے منسلک صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے 31.5/40ایم وی اے کا پاورٹرانسفارمر آج نصب کیاجارہاہے ۔جہانیاں گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVٹبہ سلطان پور 2اور مخدوم رشید فیڈرز سے چاربجے صبح سے بار ہ بجے رات تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔