چکری میںسوئی گیس کی فراہمی پر غلام سرور خان کے مشکور ہیں، راجہ الطاف
چکری(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن راجہ محمد الطاف آف رنیال نے کہا ہے کہ ہم وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان کے مشکور ہیں جن کے اقدامات سے علاقے کے لوگ مستفید ہورہے ہیں علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی ان کی دن رات کاوشوں اور محنت کا ثمر ہے یہ لوگوں کا دیرینہ مسئلہ تھا جس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے انھوں نے غریب عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
مختلف موضعات کو سوئی گیس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے میں لوگوں کا جم غفیر اس بات کی عکاسی کررہا ہے کہ لوگ ان کی پالیسیوں کی تائید اور ان کے اقدامات کو بھرپور سراہا جا رہاہے ہم ایم این اے منصورحیات خان اور ایم پی اے عمار صدیق خان کے بھی مشکور ہیں جو دن رات علاقائی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں یہ خاندان اسی طرح پورے علاقے میں عوامی خدمت کی مثالیں قائم کرتا رہے گا اور الیکشن سے قبل کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گا ہمیں اپنے لیڈران پر فخر ہے ہمارے قائد غلام سرور خان اس یونین کونسل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس یونین کونسل کو اعزاز حاصل ہے کہ یہ ترقیاتی کاموں میں سب سے آگے ہے سوئی گیس کی فراہمی،تعلیمی نظام کی بہتری ،اضافی بجلیوں کی فراہمی اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے بھی منصوبوں پر کام جاری ہے تعمیر وترقی کا یہ سفر صرف یونین کونسل رنیال ہی نہیں پورے علاقے میں یکساں بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔