افغانستان میں آج صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔امریکہ کی قیادت میں 2001 میں اتحادی فوج کی طرف سے طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد یہ چوتھے صدارتی انتخابات ہیں۔بارہ افراد صدارتی عہدے کے امیدوار ہیں لیکن موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان اہم مقابلہ ہے۔صدر اشرف غنی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے عوام آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے ووٹ کا استعمال کرینگے کیونکہ طالبان افغان عوام کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتے۔ادھر طالبان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ شمالی سمنگان صوبے میں Darah Sof Payan ضلع پر قبضہ کرا چکا ہے جو شدت پسندی میں اضافے کی ایک اور مثال ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024