چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کامسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ اسے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجاناچاہیے۔
چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیرتاریخ کادیرینہ تنازع ہے اوراسے اقوام متحدہ کے منشور،سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اوردوطرفہ معاہدوں کے مطابق پُرامن طورپرحل ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ چین صورتحال کوپیچیدہ کرنے والے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ چین خطے میں استحکام کاخواہشمندہے۔