آئی ایم ایف کے وفد کی مشیر تجارت رزاق داﺅد سے ملاقات, حکومت نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی اور نیشنل ٹیرف پالیسی لارہی ہے
اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے وفد نے مشیر تجارت رزاق داﺅد سے ملاقات کی ہے۔مشیر تجارت نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، حکومت تجارتی خسارہ اور درآمدات کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کے وفد کو بتایا کہ حکومت نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی اور نیشنل ٹیرف پالیسی لارہی ہے۔وزارت تجارت کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کو برآمدات بڑھانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔