البائراک اور آرڈبلیوایم سی کی مسلم کالونی،یوسی27 میں صفائی آگاہی مہم
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) البائراک اور آرڈبلیوایم سی نے مسلم کالونی۔یوسی27 کے رہائشیوں میں صفائی کا پیغام عام کیا۔اسی تسلسل میں البائراک کی تعلقاتِ عامہ کی ٹیم نے نشتر سٹریٹ، مسلم کالونی۔یوسی۔۲۷کا دورہ کیا جس کامقصد عوم الناس میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ان سے اپیل کی گئی کہ آپ کا تعاون شہر کو صاف رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ٹیم نے رہائشیوں سے درخواست کی کہ کوڑے کو ویسٹ بیگز میں ڈال کر کمپنی کے نصب کردہ کوڑے دان میں تلف کردیں یا سینٹری ورکرز کے حوالے کر دیں۔ اس مہم کے دوران ٹیم نے رہائشیوں کو آگاہی لٹریچر اور ویسٹ بیگز بھی فراہم کئے ۔