۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔با ادب با ملاحظہ ہوشیار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی (محمد رضوان ملک / نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب بن کر اعلیٰ افسران کو کالیں کرنے والے نے پنجاب حکومت کو چکر ا کر رکھ دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بڑے بڑے افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت ۔حکومت پنجاب سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کیبنٹ ونگ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں صوبے کے تمام بڑے افسران کو کہا گیا ہے کہ کچھنوں سے یہ شکایات سامنے آرہی ہیں کہ پنجاب حکومت کے مختلف دفاتر میں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام سے جعلی کالیں کی جارہی ہیں ۔ ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ حکومت پنجاب محمد عثمان شیر کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تمام محکموں کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے موصول ہونے والی کسی بھی برائہ راست کال پر کوئی بھی کاروائی کرنے سے قبل متعلقہ اتھارٹی سے اس کی تصدیق ضرور کریں تاکہ اس جعل سازی سے بچا جاسکے۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کیبنٹ ونگ کی جانب سے جن افسران کو محتاط رہنے کے لیٹر لکھے گئے ہیں ان میں چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ، سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹر جنرل آف پولیس، پی پی او پنجاب، تمام ایڈمنسٹریٹوسیکرٹریز حکومت پنجاب، تمام ڈپٹی کمشنرز ، تمام آر پی اوز اور تمام ڈی پی اوز شامل ہیں۔