فوارہ چوک میں واقع سوزوکی سٹینڈ مسمار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آر ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ منیجمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول نے فوارہ چوک میں تحصیل آفس کے سامنے واقع سوزوکی سٹینڈ مسمار کردیا آر ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ ٹھیکیدار زاہد لطیف نے مبینہ طور پر یہ سٹینڈ غیر قانونی طور پر بنا رکھا تھا ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے رانا اکبر حیات کی ہدایت پر جمعرات کو یہ آپریشن کیا گیا اس سے پہلے اسٹیٹ منیجمنٹ آر ڈی اے شہر میں برساتی نالوں پر تعمیرات ، قبضے سمیت کہیں بھی غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا کام نہیں کر رہی تھی۔