آتش بازوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے چھ ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے آتش بازوں اور غیر قانونی طور گیس ری فلنگ کرنے والے چھ ملزمان پکڑ لئے تھانہ سٹی پولیس نے رزاق سے12عدد انار، 10عدد شوٹر، 10عدد ہوائیاں، 15عدد پٹیاں ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے رضوان کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کرکے اس کے قبضہ سے02سلنڈر اور01عدد الیکٹر ک کانٹااور وسیم سے02عدد گیس سلنڈر اور ری فلنگ کیبل ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ارسلان کو غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرکے 13لیٹر کھلا پٹرول برآمد کرلیااور حسن سے17لیٹر کھلا پٹرول ،یاغستان کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے اس کے قبضہ سے02عدد سلنڈر اور کمپریسر مشین برآمد کرلئے ۔