خیبر پختونخوا فٹ سال ٹیم کیلئے ٹرائلز 30 ستمبر کو ہوں گے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبر پختونخوا فٹ سال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 30 ستمبر کو صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک ایتھنٹک کالج فار سائنسز، نوشہرہ روڈ، مردان میں ہونگے۔خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین نے بتایاکہ ٹرائلز میں صوبے بھر کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلہ میں سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی افرآسیاب (سوات) ہوںگے۔ ممبران میں الطاف احمد، سیف اللہ، حضرت عثمان، شان شاہ خان، عظمت اللہ شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لئے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا