اسلام آباد امن فٹ بال کپ میں گنگال کلب اور القائم کلب بلیوز کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد امن فٹ بال کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ گنگال کلب اور القائم کلب بلیوز کی ٹیموں کے درمیان کے میچ آج جمعہ کو شام چاربجے این آئی ایچ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل یکم اور دو اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 3 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔