لا لیگا لیگ ،بڑی دو ٹیموںمیڈرڈ اور بارسلونا کو حیران کن شکست کا سامنا
اسپین(آئی این پی)اسپین کی لا لیگا لیگ میں سب سے بڑی دو ٹیموں کو حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق بارسالونا جو لا لیگا لیگ جیتنے کی سب سے زیادہ مضبوط امیدوار ہے اس کو لیگ کی سب سے کمزور ٹیم لاگینیس نے شکست کا مزہ چھکایا۔دورسری جانب دنیا کا سب سے طاقتوار اور کامیاب کلب ریئل میڈرڈ کو بھی سیویلا کے کلب نے دھول چٹائی ہے۔بارسلونا کا سمنا لیگ کی سب سے کمزور ٹیم لاگینیس سے ہوا۔ جس میں بارسلونا کو لاگینیس کلب کے ہاتھوں 1-2سے شکست کا سمنا کرنا پڑا ہے۔ جس کے نتیجے میں بارسالونا نے اپنے آسان چار پوائنٹس کھودیے ہیں۔دوسری طرف ریئل میڈرڈ کا مقابلہ سیویلا کے ٹیم سے ہوا جس میں سیویلا کی ٹیم نے ریئل میڈرڈ کی ایک نہ چلنے دی اور مقابلہ بہ آسانی 0-3سیاپنے نام کرلیا۔فٹبال تماشائی کو ان نتیجوں کی ذرہ بھی امید نہ تھی لیکن فٹبال کھیل اسی کی شناخت ہے اس میں کوئی بھی چھوٹی ٹیم بڑی ٹیم کو کسی بھی وقت شکست دے سکتی ہے۔