ٹی 10لیگ ڈرافٹنگ،ایونٹ 23نومبر سے 2دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا
دبئی(آئی این پی)شاہد آفریدی، کرس گیل، راشد خان اور آندرے رسل رواں برس شیڈول ٹی 10کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ 23نومبر سے 2دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا، 8ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی، کریلا کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بدھ کو ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آٹھ فرنچائزز نے کئی سابق اور موجودہ سٹارز کا چنائو کیا، دفاعی چیمپئن کریلا کنگز نے کرس گیل، عمران نذیر، سہیل تنویر، ایوان مورگن اور جنید خان پختونز نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، کولن منرو، سہیل خان مراٹھا عریبینز نے راشد خان، کامران اکمل، ایلکس ہیلز، ڈیوائن براوو، لاستھ مالنگا بنگال ٹائیگرز نے سنیل نارائن، جیسن روئے، آصف علی، مجیب الرحمان، مورنے مورکل، عامریامین، محمد نبی، راجپوتس نے برینڈن میک کولم، کرس لین، ریلی روسو، محمد شہزاد، محمد حفیظ، راحت علی اور شان مسعود، ناردرن واریرز نے ڈیرنی سیمی، وہاب ریاض،،، آندرے رسل، ڈیوائن سمتھ پنجابی لیجنڈز نے شعیب ملک، لیوک رونکی، محمد سمیع، عمر اکمل، انور علی اور حسن خان، کراچینز نے شین واٹسن، اینٹن ڈیوچ، محمد نواز، ڈیوڈ میلان، فواد احمد اور محمد عرفان کا چنائو کیا۔