سراج الحق اور لیاقت بلوچ آج جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے
ملتان (سماجی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے ہمراہ آج جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے پر ملتان پہنچیںگے اپنی آمد کے فوری بعد8 بجے صبح مدرسہ جامع العلوم معصوم شاہ روڈ میں ہونے والے ضلعی اجتماع ارکان کی صدارت کریں گے بعد ازاں 12.45 بجے دن جامع مسجد مدرسہ جامع العلوم میں جمعہ کا خطبہ دیں گے جبکہ2.30 بجے دن ’’دارالسلام‘‘ ملتان میڈیا سنٹر دفتر جماعت اسلامی نزد کلمہ چوک میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 3.30 ڈیرہ غازیخان روانہ ہو جائیں گے 5 بجے بعد نماز عصر ڈی جی خان کے سابق ضلعی امیر محمد یار قریشی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع میں شریک ہونگے ۔29 ستمبر 2018 ء بروز ہفتہ کو آٹھ بجے صبح میرج ہال نزد سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ ضلعی اجتماع ارکان کی صدارت کریں گے ڈیرہ غازیخان میں 1.30 بجے دوپہر میڈیا سے گفتگو کریں گے مختلف تقریبات میں شرکت اور وفود سے ملاقاتیں کریں گے 30 ستمبر 2018 بروز اتوار نجی میرج ہال دبئی چوک احمد پور روڈ بہاولپور میں اجتماع ارکان کی صدارت اور ساڑھے گیارہ بجے دن میڈیا ٹاک ہو گی سابق امیر صوبہ ڈاکٹر سید وسیم اختر عبوری امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب شیخ عثمان فاروق چودھری عزیر لطیف‘ میڈیا کوآڈی نیٹر کنور محمد صدیق بھی ان کے ہمراہ ہونگے ۔