بھارتی مسافر کی ٹوائلٹ سمجھ کر جہاز کا ایگزٹ دروازہ کھولنے کی کوشش نے سب کی ہوائیاں اُڑا دیں
نئی دہلی(این این آئی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جہاز سے پہلی مرتبہ سفر کرنے والے ایک مسافر کی غلطی نے سب کو خوفزدہ کردیا۔بھارتی ایئر لائن گو ایئر کی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ کی جانب محوِ پرواز تھی کہ اس دوران ایک مسافر نے ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر ایگزٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، مسافر کی اس حرکت پر ان کے برابر بیٹھنے والے شخص نے غور کیا اور پھر الارم بجا کر جہاز کے عملے کو بلایا اور آگاہ کیا، اس حرکت سے جہاز میں سوار دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کی وجہ سے عملے کو تھوڑی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔