کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کیلئے لوکل گورنمنٹ نے چیف افسران کو سروے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
ملتان (خبر نگار خصوصی) لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے لئے چیف افسران کو سروے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں سروے میں تجاوزات و دیگر مسائل بارے جامع رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے مذکورہ پروگرام یکم اکتوبر سے 9 ڈویژنوں میں شروع کیا جائے گا۔