رانا قاسم نون نے ٹکٹ کے معاملہ میں شازیہ کھاکھی سے دھوکہ کیا: شوکت نون
شجاع آباد(نمائندہ نوائے وقت)رانا قاسم نون نے شازیہ عباس کھاکھی سے دھوکہ کیا اورچالاکی سے ٹکٹ اپنے بھائی رانا سہیل کو دلوا دی،شازیہ عباس کھاکھی کی مکمل اور بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں، رانا شوکت حیات نون تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے رانا شوکت حیات نون نے نیشنل پریس کلب شجاع آباد کے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ رانا قاسم نون نے غلام عباس کھاکھی کی بیوہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 222 شازیہ عباس کھاکھی سے پا کستان تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانے میں دھوکہ کیا اور چالاکی سے ٹکٹ اپنے بھائی رانا سہیل نون کو دلوا دیا جو کہ جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی221 سے بری طرح ہار اتھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شازیہ عباس کھاکھی مظلوم خاتون ہے اور ہم شازیہ عباس کھاکھی کی مکمل اور بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں۔