لاری اڈا سے جعلی کانسٹیبل گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) لاری اڈہ سے پولیس نے جعلی کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا, معلوم ہوا ہے کہ پاکپتن کا رہائشی اعجاز وہاڑی چوک کے قریب پولیس کی کیپ پہن کر کھڑا تھا اور اس کے پاس پولیس یونیفارم بھی موجود تھی اور خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کر رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔