حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ملازمین کے تبادلوں کی اجازت دے دی
ملتان (خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو رضا مندی سے ٹرانسفر کرنے کی اجازت دے دی ہے لیکن یہ تبادلے صرف خالی آسامیوں پر ہو سکیں گے لوکل گورنمنٹ کے باہمی رضا مندی سے ہونے والے تبادلوں کے لئے این او سی بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تبدیل ہونے والے افسران کو سنیارٹی لسٹ میں آخر میں رکھا جائے گا اور سنیارٹی کے مطابق ہی تعیناتی ہو گی۔