جیلوں کو درسگاہوںمیں بدلنا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے:اعجازعالم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ جیلوں کے اندر بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹیکنیکل اداروں کی معاونت بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور کوٹ لکھپت سینٹرل جیل میںایسے تمام انتظامات دیکھ کر تسلی ہوئی کہ پنجاب میں جیل کو درسگاہوں میں بدلنا ہی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا معاملہ اولین اہمیت کا حامل ہے ہر شخص کی عزت و توقیر ہونی چاہیے اور کسی جگہ بھی انسانیت کی تذلیل کا باعث بننے والے رویوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کرتے ہوئے کیا ؎۔