ریلوے افسران کی نااہلی‘ اربوں روپے کی اراضی محکمے کو منتقل نہ ہو سکی
ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ملتان ڈویژن کے آفیسران کی نااہلی کی وجہ سے پرانا بہاولپور روڈ پر واقعے اربوں روپے مالیت کی اراضی وفاقی وزارت ریلوے کے نام ٹرانسفر نہیں وہ سکی 40 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اراضی تاحال اپنے اصل مالک کے نام چلی آ رہی ہے لینڈ مافیا نے صرف خانہ ملکیت کا سہارا لیکر اربوں روپے مالیت کی اراضی پر ہاتھ صاف کرنے کی منصوبہ بندی پر عمل شروع کر دیا لیکن ریوینو ڈیپارٹمنٹ ملتان نے لینڈ مافیا کی کوشش کو ناکام بنا دیا معلوم ہوا ہے وفاقی وزارت ریلوے کی جانب سے 40 سال قبل پرانا شیر شاہ روڈ پر معظلم خان نامی شہری کی 30 کنال 6 مرلے اراضی ایکوائری کی ایکوائرنگ ایجنسی نے اراضی مالک کو اس کی باقاعدہ ہمت بھی ادا کر دی اور قبضہ بھی حاصل کر لیا اس وقت کے لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اراضی وفاقی وزارت ریلوے کے نام ٹرانسفر نہ کرائی صرف اس طرح خانہ ملکیت میں اراضی اپنے اصل مالک معظم خان کے نام موجود ریہ وقت گزرنے کے ساتھ ریلوے ہیڈ کوارٹر ملتان ڈویژن نے اس پر سرکاری آفیسران کی رہائش گاہیں نو تعمیر کرلیں لیکن اراضی کی ملکیت اپنے نام ٹرانسفر نہ کرائی جس پر لینڈ مافیا نے اصل اراضی مالک کے سابقہ مبینہ ملی بھگت کرکے عدالتوں کا سہارا لیا اور ملکیت ظاہر کرکے دعویٰ ڈگری کرایا جس پر ریلوے ملتان ڈویژن حرکت میں آ گیا اور اراضی کی ملکیت ٹرانسفر کرانے کے لئے ڈی سی آفس ملتان سے رابطہ کیا اور اراضی کے اصل پیمائش کے بعد قابضین کو بھی بے نقاب کیا ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق 30 کنال سے زائد اراضی میں سے اس وقت اڑھائی ہزار سے زائد اراضی فروخت بھی ہو چکی ہے لیکن ریلوے ملتان کینٹ ڈویژن کی جانب سے قابضین راجہ نوید اعظم اور دیگر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ قبضہ بنانے کے لئے قابضین کو ریلیف دیتے نظر آ رہے ہیں۔