میگھن کے گاڑی کا دروازہ خود بند کرنے پربرطانیہ میں ہنگامہ
لندن ( نیٹ نیوز ) شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن نے اپنی گاڑی کا دروازہ خود بند کر کے پورے برطانیہ کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ۔ برطانوی شہزادے سے شادی کر کے شاہی خاندان میں شامل ہونیوالی سابق امریکی اداکارہ میگھن کے شاہی پروٹوکول کو برقرار نہ رکھنے پر برطانیہ بھر میں باتیں بننے لگیں۔ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری کے بغیر کسی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آئیں تھیں، انہوں نے اپنی شاہی گاڑی سے اترنے کے بعد بے دیہانی میں خود ہی دروازہ بند کر دیا جبکہ اس کام کے لئے شاہی نوکر موجود تھے۔