مذاکرات کا پہلا دور مکمل‘ پاکستان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا، ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے بات چیت کا آغاز کر دیا۔ پاکستانی معاشی ٹیم آئی ایم ایف سے کم سے کم شرائط منوا کر قرض لینے پر راضی کرے گی۔ آئی ایم ایف نے فرٹیلائزر سیکٹر پر دی گئی سبسڈی واپس لینے‘ گزشتہ 5 سال میں بنائے گئے پاور پلانٹس کی بجلی کے ٹیرف پر ازسرنو جائزہ لینے اور ڈالر کی قیمت 150 روپے تک لے جانے کا مطالبہ کر دیا۔