پشاور ، سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والی پشتو گلوکارہ گرفتار، سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے پر پشتو گلوکارہ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گلوکارہ منیبہ شاہ نے جعلی فیس بک اکائونٹ سے خاتون کو بلیک میل کیا۔ گلوکارہ جعلی اکائونٹ سے لڑکیوں کی تصاویر شیئر کرتی تھی۔ گلوکارہ منیبہ شاہ کیخلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔