سٹاک مارکیٹ میں مندا برقرار‘ 100 انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی سے 40851 پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس58.11 پوائنٹس کی کمی سے40851.80 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میںایک ارب68 کروڑ 76 لاکھ 41 ہزار 440 روپے کی کمی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں85کروڑ 18 لاکھ 64 ہزار 797 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میں2کروڑ 29 لاکھ 10 ہزار420 حصص کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس58.11 پوائنٹس کی کمی سے 41000پوائنٹس کی بالائی حد سے کم ہوکر 40851.80 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں22.41 پوائنٹس کی مندی سے 19882.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 13.53 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 313.51پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 22.42 پوائنٹس کے اضافہ سے 14817.18پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 107.93 پوائنٹس کی مندی سے 20110.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 99.37 پوائنٹس کی کمی سے 19891.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 240 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر14 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 810 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ 45 ہزار 96 روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 55 ارب 24 کروڑ 1 لاکھ 52 ہزار 183 روپے سے گھٹ کر 83 کھرب 53 ارب 55 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار 743 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،63 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 6کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 11 کروڑ 45 لاکھ 81 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔