گوجرانوالہ: سکول میں شہد کی مکھیوں کے حملے سے 20طالبات متاثر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کرکے 20طالبات کو زخمی کر دیا جبکہ متاثرہ طالبات کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بتایا کہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کے قریب درخت پر شہد کی مکھیوں کا چھتا لگا ہوا تھا جس پر کسی نے پتھر مار دیا تو وہاں سے اڑنے والی شہد کی مکھیوں نے سکول میں زیر تعلیم طالبات پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 20کے قریب طالبات زخمی ہوگئیں تاہم شدید متاثر ہونیوالی دس بچیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال میں سکول انتظامیہ کی طرف سے میڈیاکو کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔