پی این سی اے میں موسیقی اور ڈانس کی ورکشاپ چینی اور پاکستانی فنکاروں کی شرکت
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں موسیقی اور ڈانس کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چین اور پاکستان کے فنکاروں نے شرکت کی۔ چینی ثقافتی گروپ میں موسیقار اور رقاص شامل تھے۔ چینی اور پاکستانی فنکاروں نے سٹیج پر پرفارمنس کے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔ پی این سی اے کے پاکستان نیشنل پرفارمنگ آرٹس گروپ (این پی اے جی) نے ورکشاپ کے آغاز میں اپنی پرفارمنس پیش کی۔ طبلہ پر اجمل خان اور بانسری پر سلمان عادل نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔