نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر ایچ نائن میں اشاراتی زبان کے موقع پر تقریب
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر ایچ نائن میں اشاراتی زبان کا عالمی دن اور ’ڈیف ویک‘ منایا گیا اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں اور اساتذہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی ’ ڈیف ویک‘ کے دوران پورا ہفتہ تقاریب کا اہتمام کیا جاتا رہا ٹیچرز اور والدین کی تنظیم ’ پی ٹی اے‘ نے اس کا اہتمام کیا تھا ڈی جی مسز عشرت مسعود گزشتہ روز کی تقریب میں مہمان خصوصی تھیں اشاراتی زبان بولنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ایچ آئی سی کا نام تبدیل کرکے نیشنل ایجوکیشن سینٹر فار ڈیف اینڈ ہارڈ پیٹرئنگ رکھنے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔