پراسیکیوٹرزایسوسی ایشن کے وفدکی سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے ملاقات
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب پراسیکیوٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے صدر امانت علی بھٹی کی سربراہی میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میں محکمہ پراسیکیوشن کی بہتری ، سروس اسٹرکچر کی فراہمی ، اپ گریڈیشن، الائونسز و تنخواہوں میں اضافہ جات ،دیگر سہولیات کی فراہمی اور اپنے اضلاع میں تعیناتی جیسے اہم امور پر گفتگو ہوئی ۔ محمد خاں بھٹی نے پراسیکیوٹرز کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکنہ اقدام کر نے کی یقین دہانی کروائی ۔