ترقی کے اہل افسروں کا سروس ریکارڈ بروقت مکمل کیا جائے: چیف سیکرٹری
لاہور ( سپیشل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا-اجلاس میں محکمہ پبلک پراسیکیوشن اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے افسران کی ترقی کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے محکموں کوحکم دیا کہ ترقی کیلئے اہل افسران کا سروس ریکارڈ بروقت مکمل کیا جائے اور کیسزغیر ضروری طور پر التوا میں نہ رکھے جائیں۔ انہوں نے سیکرٹری ریگولیشن کو ہدایت کی کہ افسران کی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہر ماہ با قاعدگی سے منعقد کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری سروسز، سیکرٹری ریگولیشن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی-