نشترٹائون: کانسٹیبل باپ کی وفات کے بعد مافیا نے گھر پر قبضہ کرلیا
لاہور(نامہ نگار) نشتر ٹاؤن کی رہائشی خاتون زرینہ بی بی نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پولیس کانسٹیبل باپ کی وفات کے بعد ملنے والے گھر پر قبضہ گروپ نے پولیس کے ساتھ مل کر قبضہ کررکھا ہے ۔خاتون کا کہناہے کہ سابق ایس ایچ او نشٹر ٹاؤن نے مکان کے کاغذات اور دیگر دستاویزات چیک کرنے کے بعد مجھے قبضہ مافیا سے نجات دلا دی تھی۔ لیکن سابق ایس ایچ او کے تبادلے کے بعد دوبارہ میرے گھر پر قبضہ ہو گیا ہے۔ گورنر ہاؤس، سی ایم ہاؤس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سے احکامات جاری ہونے کے باوجود بھی مجھے میری پراپرٹی کا قبضہ نہیں دلوایا جا رہا۔ زرینہ بی بی کا کہناہے کہ اعلی پولیس حکام واقعہ کانوٹس لیں اور پرپرٹی واگزار کرا کے قبضہ دیا جائے۔ زرینہ بی بی کا کہنا ہے کہ کے والد محمد عبداللہ نتشر ٹاؤن تھانے میں ہی بطور ہیڈ کانسٹیبل تعینات تھا اور 1995میں دوران سروس ہی وفات پا گئے۔ اور ا?ج اسی تھانے میں انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں۔