چالان کرنے کیخلاف منی ٹرک ایسوسی ایشن کا مظاہرہ
لاہور+ کاہنہ (اپنے نامہ نگار سے+ نامہ نگار) چالان کرنے کے خلاف منی ٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ منی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ رنگ روڈ پر بتی چوک سے سگیاں پل تک جانے پر بھی ٹیکس دینا پڑتا ہے اور بے جا چالانوں سے ہمارا کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔