فیروزوالہ: چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار) لاہور روڈ شرقپور روڈ ڈاکوئوں نے موبائل سنٹر کی دکان میں داخل ہو کر اسلحہ تان کر تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر لے گئے۔ حاجی مظہر علی کی موبائل سنٹر میں داخل ہو کر 60 ہزار روپے کے موبائل لوٹ لئے۔ ریاست علی، منظور اور دیگر افراد کو روک کر لوٹ لیا۔ چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔