فیروزوالہ: مختلف ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک، خاتون زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار) لاہور کی روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار مکینک نوجوان نقش احمد کو روند ڈالا جو موقع پر ہلاک ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گئے۔ متوفی چٹھہ کالونی کا رہنے والا، موٹر سائیکلیں مرمت کرنے کا مکینک تھا۔ پولیس فیکٹری ایریا نے متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ تیز رفتار ویگن نے سڑک عبور کرتی ہوئی خاتون کو روند ڈالا جو شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال داخل کرا دیا۔