گوجرانوالہ : واپڈا انٹر یونٹ فری ریسلنگ مقابلے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ میں دو روزہ واپڈا انٹر یو نٹ فری سٹائل ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ،واپڈا کی 5 مختلف کمپنیوں کے ریسلرز نے حصہ لیا۔تفصےلات کے مطابق شیخو پو رہ رو ڈ پر سپورٹس جمنیزیم میں واپڈا انٹر یو نٹ فری سٹائل ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں گیپکو ،لیسکو ،فیسکو،میپکو اور این ٹی ڈی سی کے ریسلرز نے حصہ لیا، پہلے روز 57 ،65، 74، 86 اور97 کلو گرام کیٹیگری کے 46مقا بلے ہو ئے جن میں گولڈ میڈلسٹ انعام پہلوان، عدنان پہلوان ،حماد پہلوان ،اسد بٹ ،وہاب پہلوان ،بلال پہلوان سمیت دیگر ریسلرز نے حصہ لیا۔ پہلے دن کے مقا بلوں میں ریسلرز نے عمدہ کھیل کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے مختلف کیٹیگریز کے ہو نیوالے مقا بلوں میں فتح حا صل کی۔ جیتنے والے پہلوانوں اے اور بی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے مابین فائنل مقا بلے آج بروز جمعتہ المبارک سپورٹس جمنیزیم میںہوں گے۔ شائقین کی بڑی تعداد بھی ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے جمنیزیم میں مو جو د تھی۔