تحریک انصاف مسئلہ کشمیر کے حل کی سرتوڑ کوشش کرے گی: فیصل جاوید
برسلز (نمائندہ خصوصی) مسئلہ کشمیر کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن نہیں ہو سکتا۔ تحریک انصاف مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سرتوڑ کوشش کرے گی تاکہ خطے میں امن برقرار ہو۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما سینٹر فیصل جاوید نے یورپی یونین میں کشمیر سیمینار سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو این یونین امریکہ برطانیہ انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل عام رکوائیں۔ بھارت مذاکرات کی میز پر آئے اور مذاکرات بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر بات کرے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کے لئے ہاتھ بڑھایا لیکن افسوس بھارت نے ہمیشہ تنگ نظری کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کو کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔